5 مارچ 2020 - 13:56
کورونا سے اٹلی میں 109 اور امریکہ میں 11 ہلاک، امارات کے تمام اسکول بند

چین میں ہر چند کہ کورونا کا زور ٹوٹ گیا تاہم کورونا تیزی کے ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں پھیل رہا ہے اور اب تک 81 ممالک اس کا شکار ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 109 جبکہ اس وبا سے متاثرین کی تعداد 3089 ہوگئی ہے۔

قومی شہری سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 116 لوگوں کا اس بیماری سے کامیاب علاج کیا جا چکا ہے۔ لیکن ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 109 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب امریکہ میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اورامریکہ کے کیلیفورنیا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

ادھرمتحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث تمام اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔